بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثہ، مذہب اور باہمی احترام پر ہے۔
ایران کے صدر نے پاکستان کی حمایت کو سراہا، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی توقع ظاہر کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایران کی اکنامک، ٹریڈ اور دیگر شعبوں میں حمایت جاری رکھیں گے، پاک ایران معاشی تعاون دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ